علاقائی خبریں

بی ایڈ پروگرام میں ٹیچنگ پریکٹس کورسز کے لیے ورکشاپ شیڈول جاری

شکرگڑھ(خالد سیف انجم سے)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی ایڈ پروگرام میں ٹیچنگ پریکٹس کورسز کے لیے ورکشاپ شیڈول جاری کر دیا۔ محمد لطیف ریجنل ہیڈ ریجنل افس AIOU نارووال نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بی ایڈ ورکشاپ 16 جون سے مختلف سینٹرز سے شروع ہو جائے گی جس کی اطلاع تمام سٹوڈنٹس کو بذریعہ رجسٹر ڈاک کر دی گئی ہے طلبہ و طالبات اپنی ورکشاپ سینٹر کی معلومات سی ایم ایس پورٹل اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ خزاں 2025 سیمسٹر میں افر ہونے والے تمام پروگرامز (میٹرک سے پی ایچ ڈی) کے ایڈمیشن یکم جولائی 2025 سے جاری ہوں گے جس میں ا بی اے ایسوسی ایٹ ڈگری کے سائنس اور ارٹس کے کچھ نئے پروگرامز پہلی دفعہ پیش کیے جائیں گے جن کی تفصیل یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.aiou.edi.pk اور قریبی ریجنل افس سے حاصل کی جا سکتی ہے مزید معلومات کے لیے ریجنل افس نارووال کے ٹیلی فون نمبر۔0542423232, 0542413122 اور افس کے واٹس ایپ نمبر03080918653 کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button