کرائمز
ابوہریرہ اور فریاد 1500گرام چرس اورشراب سمیت گرفتار
قصور (ڈاکٹر سیف اللہ قصوری )قصور پولیس ضلعی کمانڈر کی سربراہی میں معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے سرگرم ۔تھانہ الہ آباد پولیس نےدو منشیات فروش ابوہریرہ اور فریاد 1500گرام چرس اورشراب سمیت گرفتار کر لئے ایس ایچ او الہ آباد محمد عامر نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ معاشرے کو منشیات اورجرائم سے پاک کرنے کاعزم کررکھا ہے ایسے معاشرتی ناسوروں سے کسی قسم کی رعائیت نہیں برتی جائے گی شہری جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون بڑھائیں تاکہ معاشرے سے ایسے ناسور مستقل بنیادوں پر ختم کئے جا سکیں ۔