نارووال:صفائی آپریشن کے دوران کل 5000میٹرک ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں
نارووال (حاجی غلام عباس سے )عیدالاضحٰی کے موقع پر ضلع نارووال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کی بابت ڈی۔سی نارووال کی جانب سے میڈیا بریفنگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غلام سرور اور ایس۔ڈبلیو۔ایم۔سی کی شرکت۔وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز کی خصوصی ہدایات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر شہروں کی صفائی ستھرائی کی جامع منصوبہ بندی کی گئی تھیپہلے مرحلے میں قبرستانوں اور عیدگاہوں کی صفائی کی گئی،عیدالاضحی پر صفائی کا مشن ہماری ٹیموں کی محنت اور لگن سے کامیاب ہوئی۔:عید سے پہلے ہم نے ضلع بھر میں کیمپ لگائے لوگوں میں آلائشیں جمع کرنے والے بیگز تقسیم کیے۔صفائی آپریشن کے دوران کل 5000میٹرک ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔:صفائی کی ٹیموں نے شہروں کی میں شاہراہوں کو جراثیم کش پانی اور عرق گلاب ملے پانی سے دھویا گیاصفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں کو شاباش دیتا ہوں۔:ضلع نارووال کے پارلیمینٹیرینز اور ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحی پر صفائی مہم کو مانیٹرکیا۔عید صفائی آپریشن میں 1500 ورکرز نے خدمات سر انجام دیں:عیدالاضحی صفائی آپریشن کے دوران چھوٹی اور بڑی 500 مشینری استعمال کی گئیڈمپنگ سائیٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق بنائے گئے تھے۔ڈی۔سی نارووال