کرائمز
ٹریفک حادثہ سے زخمی ہونے والا 62 سالہ شخص جاں بحق
چوک سرورشہید (ڈسٹرکٹ رپورٹر) د و موٹر سائیکلوں کی ٹکر سے زخمی ہونے والا 62 سالہ شخص، نشتر ہسپتال میں انتقال کرگیا، تفصیل کے مطابق چک نمبر 566/TDA کارہائشی لیاقت علی یکم جون کواپنے موٹر سائیکل نمبری7566/LYLپر چوک سرورشہید سے محمود کوٹ گیا وہاں ایک تیز رفتار نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ٹکر ماردی۔ جسے حالت تشویشنا ک ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان داخل کرایا گیا جہاں پر وہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد وفات پاگیا۔ نمازجنازہ چک نمبر566/TDA میں ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ شریک ہوئے