بزمِ فیض بلوچ (تھل) کے زیرِ اہتمام محفل مشاعرہ
چوک سرورشہید(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بزمِ فیض بلوچ (تھل) کے زیرِ اہتمام محفل مشاعرہ، تفصیل کے مطابق گزشتہ شب بزم فیض بلوچ (تھل)فیض بلوچ کے ڈیرہ پر عید ملن وسیبی اکٹھ وقوع پزیر ہوا۔اس عید ملن وسیبی اکٹھ کا مقصد عید کی خوشیاں دوبالا کرنا تھا۔وسیب کے بزرگان و نوجوانان نے اس اکٹھ میں شریک ہو کر رات کی تاریکی کو اپنے چہروں پر سجی مسکراہٹوں سے مزین و روشن کر دیا۔روایتی طرز کی اس محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ آصف کمال نے حاصل کی نعتیہ اشعار پیش کر کے اس تقریب کی نظامت کے فرائض واجد تھلوی نے سر انجام دیے۔مقصود احمد خان اور واجد تھلوی نے فیض بلوچ کے لکھے افسانے,, ملتان دی ویگن،، اور,,انصاف،، پیش کیے۔ ان افسانوں کے نفسِ مضمون مزاح و سنجیدگی کو سن کر سامعین سر دھنتے رہے۔فیض بلوچ نے حاضرینِ محفل کے چہروں پر مسرتیں بکھیرنے کے لئے ایسا مزاحیہ قصہ پیش کیا کہ سبھی لوگ ہنس ہنس کر پیٹ پکڑے ہوئے تھے۔اس کے بعد مشاعرہ کی نشست ہوئی جس میں بزم کے ارکان شعراء فیض بلوچ،واجد تھلوی،غفور بلوچ،شریف شائق،فاروق بلوچ،ہاشم صحرائی،اور دانش غفور نے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔اس عید ملن وسیبی اکٹھ میں وسیبی اشخاص گودا محمد بخش،رشید خان، ریاض خان،حاجی احمد بخش،اصغر خان،یاسین خان، حافظ غلام حسین، عباس خان،گانما خان،اکرم خان و دیگر حضرات شامل تھے