چوک سرور شہید ریفریشمنٹ پوائنٹس پر زہریلا دودھ کھلے عام فروخت
چوک سرورشہید ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب فوڈاتھارٹی کا عملہ غائب ،چوک سرور شہید ریفریشمنٹ پوائنٹس پر زہریلا دودھ اور بھنبھناتی مکھیوں کے جھرمٹ میں مضر صحت ، ملک شیک اور لسی کی فروخت، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لیے چیلنج تحصیل چوک سرور شہید اور گرد و نواح میں غیر معیاری دودھ بیچنے والے چلرز اور ریفریشمنٹ پوائنٹس شہریوں کی صحت سے کھیلنے لگے۔ شہر سمیت کئی مقامات پر موجود دودھ فروش، ملک شیک ، جوس کارنرز،لسی شاپس پر کیمیکل ملا دودھ، ناقص صفائی اور مکھیوں کی بھرمار سے شہری بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
ان پوائنٹس پر فروخت کی جانے والی لسی ، رابڑی دودھ ، جوسزز میں نہ صرف صفائی کا فقدان ہے بلکہ استعمال ہونے والا دودھ بھی مبینہ طور پر مشتبہ اور ممکنہ طور پر مضرِ صحت کیمیکلز پر مشتمل ہے۔ عوامی سروے کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔علاقہ مکینوں سید عنصر زیدی، سہیل احمد ، فیاض علی ، خالد زبیر کھرل، حاجی عبدالستار چوہدری ، چوہدری نوید دانش ، اور دیگر نے بتلایا کہ ان فوڈ پوائنٹس اور دودھ دہی ، جو س کارنرز کی دکانوں کی چیکنگ نہ ہونے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کھلی چھوٹ سے ان دکانوں پر مکھیوں، گرد و غبار اور بدبو کا راج ہے۔ یہ لوگ عوام کی صحتوں سے کھیل رہے ہیں اور صفائی نہ ہونے سے درجنوں لوگ ، قے، دست اور بخار جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بھی ایسے مریضوں کار ش لگا ہوا ہے ۔شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اعلیٰ افسران ضلعی و تحصیل ا نتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر حفظان صحت کے قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اس سلسلہ میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہد فاروقی نے کہا کہ بازار ی اشیاء میں صفائی نہ ہونے والے پوائنٹس سے کھانے پینے سے شہری بیمار ہورہے ہیں شہری احتیاط برتیں