کرائمز

لاہور :جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے سندر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور / سندر (کرائم رپورٹر )جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے سندر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا،ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے بن کر لوگوں کو ایف ائی اے میں بھرتی کرانے کے پیسے لیتا تھا، پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم محمد جاوید ڈپٹی ڈائریکٹر نہیں ہے،ملزم محمد جاوید قصور کا رہائشی نکلا،ملزم اپنے علاقہ میں بھی اپنا تعارف بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے کراتا تھا، ملزم کا اعتراف ،اب تک ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر بن کر شہریوں سے کروڑوں روپے بٹور چکا ہے،ملزم لوگوں سے لوٹی ہوئی رقم سے بڑی گاڑیاں رینٹ پہ لیتا اور اگلے شکار کو نکل پڑتا،ملزم کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم کے خلاف لاہور ٹاؤن شپ، نواں کوٹ کے علاوہ اوکاڑا، سرگودہ ، چونیاں میں کروڑوں روپے بٹور نے کی ایف ائی ار درج ہیں،جن میں ملزم عرصہ دراز سے اشتہاری ہے،ملزم کیخلاف مقدمہ درج، انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے،ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ایس ایچ او سندر عاطف ذوالفقار اور پولیس ٹیم کو شاباش، تعریفی اسناد دینے کا اعلان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button