کرائمز
ڈی پی او بہاولپور محمد حسن اقبال کی کھلی کچہریاں ، جواب طلبی
بہاول پور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ایس پی انوسٹی گیشن سید جمشید علی بخاری کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری۔کھلی کچہری میں20سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو باری باری تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے جبکہ متعدد ایس ایچ اوز کو کھلی کچہری میں طلب کر کے براہ راست جواب طلبی کی