کرائمز

سخرہ میں دو کاروں میں تصادم، چار افراد زخمی

سوات (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے سخرہ میں گبین جبہ روڈ پر دو تیز رفتار موٹر کاروں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں تمام زخمیوں کو تحصیل کے رورل ہیلتھ سنٹر دارمئی منتقل کر دیا۔زخمیوں کی شناخت نعمان خان، ریحان اللہ، امین اللہ اور حمید الحق فضل بیگ ساکنان دیر لوئر کے طور پر ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔حادثہ کیسے پیش آیا، اس کی تحقیقات مقامی پولیس نے شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button