کرائمز

موٹر سائیکل کو بچاتے کار الٹنے سے خاتون جاں بحق

سرگودھا(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )تیز رفتارکار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ جانے سے فیملی کی خاتون جاںبحق اور 14 سالہ بچی سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا لاہور روڈ پر چک 41 پمپ کے قریب خوشاب سے لاہور جانے والی فیملی کی تیز رفتار کار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ جانے سے خوشاب کی 45 سالہ خاتون کوثر بی بی جانبحق اور اس کا60 سالہ شوہر صالح محمد، 14 سالہ بیٹی ایمان فاطمہ اور 24 سالہ اسد عباس شدید زخمی ہو گے جن کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button