کرائمز
ستوکتلہ :دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
لاہور / ستوکتلہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی،غفار چوک کے قریب سے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد،ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،ریکارڈ کے مطابق ملزمان ستوکتلہ ، گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے،گرفتار ملزمان میں سرغن عبدالغفار اور دانیال مسیح شامل مقدمات درج تفتیش جاری،ایس پی صدر کی متحرک سٹریٹ کریمنل کی گرفتاری پر نچارج چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ اور ٹیم کو شاباش،جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ایس پی صدر رانا حسین طاہر