کرائمز
سرگودھا میں چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا گیا
سرگودھا(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )سرگودھا میں چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔زرائع کے مطابق ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے 4 تھانوں کے ایس ایچ او کو تبدیل کرتے ہوئے تقرر و تبادلے کے احکامات میں ایس ایچ او تھانہ بھیرہ انسپکٹر عمر فاروق کو تھانہ بھیرہ سے تبدیل کرکے ایس ایچ اوتھانہ کینٹ سرگودھا، سب انسپکٹر حافظ میثم رضا کو ایس او تھانہ بھلوال سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ، سب انسپکٹر محمد اقبال کو تھانہ جھال چکیاں سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ بھلوال اور انسپکٹر ظفر اقبال کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سٹی سرگودھاتعینات کردیا ہے۔