کرائمز

سیلفیاں بناتے دریا میں گرکر میاں بیوی خاتون سمیت ڈوب گئے

سرگودھا(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )سرگودھا میں تفریحی کی موبائل فون پر سیلفیاں بناتے میں دریا میں گرکر میاں بیوی خاتون سمیت ڈوب گئے جبکہ فیملی کیایک نوجوان کو زندہ بچا کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ڈوب جانے والے دیگر تین افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو کا سرچ آپریشن جاری رہا۔سرگودھا کے قصبہ سائیوال کے قریب دریائے جہلم لنگر والا پل پر محلہ کوٹ لشکر خان کی تفریحی پر آئی ایک فیملی کے میاں بیوی سمیت چار افراد موبائل فون پر سیلفیاں بناتے ہوئے اچانک پاں سلپ ہونے سے دریا میں گر کر ڈوب گے۔جن میں 23 سالہ ذیشان انور کو ملاح کی مدد سے زندہ بچا کر ٹی ایچ کیو ہسپتال سائیوال منتقل کر دیا گیا اور ڈوب جانے والے دیگرتین افراد 30 سالہ سرفراز ممتاز،اس کی 22 سالہ بیوی ندا سرفراز اور 22 سالہ شادی شدہ نازیہ سجاد کی تلاش کے لئے ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button