کرائمز

ساہیوال مضر صحت دودھ پینے سے دو بچیاں جا‏ں بحق،3 افراد کی حالت غیر

ساہیوال (ندیم نواب مغل) ساہیوال کے نواحی گاؤں 10 گیارہ ایل میں مضر صحت دودھ پینے سے دو بچیاں جا‏ں بحق جبکہ 3 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچیوں کی شناخت دو سالہ زہرہ اور 9 ماہ کی عمارہ کے نام سے ہوئی ہے ، مضر صحت دودھ پینے سے والد شرافت علی ، والدہ آسیہ بی بی اور محمد احمد کی حالت بھی غیر ہوگئی۔متاثرین کو تشویشناک حالت میں ریسکیو نے ہسپتال منتقل کیا ، اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ متاثرہ فیملی نے مضر صحت دودھ یا مشروب پیا،اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button