کرائمز
گھریلو جھگڑے پر ڈاکٹرسمیت مختلف واقعات میں تین افراد کی خود کشی
مکوآنہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )فیصل آبادگھریلو جھگڑے پر ڈاکٹرسمیت مختلف واقعات میں تین افراد نے خودکشی کر لی بتایا گیاہے کہ غلام محمد آباد کے علاقہ گھریلو جھگڑے پر ادھیڑ عمر ڈاکٹر یوسف نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، متوفی کچھ عرصہ قبل ہی الائیڈ ہسپتال سے ریٹائرڈ ہوا تھا۔84ج ب سرشمیر میں پب جی کھیلنے والے علی حسن ولد شاہد نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی تھانہ ریلبازار کی حدود میں پیش آیا جہاں پر منٹگمری بازار کے تاجر 35سالہ محمد حسن ولد اقبال نے حالات سے تنگ آ کر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔اہل خانہ نے چھت سے لٹکتی نعش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں۔