کرائمز

سیاہ پٹیاں باندھ کر ویکسینیٹرز کا احتجاج

دالبندین(کرائمز پوائںٹ ڈا ٹ کام )آل بلوچستان گورنمنٹ ویکسینیٹرز الائنسبلوچستان بھر میں ای پی آئی (توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات) سے وابستہ ویکسینیٹرز نے اپنے حقوق کے لیے صوبے کے تمام اضلاع میں سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مظاہرین نے اپ گریڈیشن، مراعات، اور واجب الادا الاؤنسز کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، صوبہ بھر میں احتجاج جاری رہے گا۔احتجاجی مظاہرے خضدار، سبی، لورالائی، مستونگ، پنجگور، نصیرآباد، قلعہ عبداللہ، پشین، ڑوب، چمن، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، آواران، واشک، تربت، گوادر اور دیگر اضلاع میں منظم انداز میں کیے گئے۔ ویکسینیٹرز نے سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔آل بلوچستان گورنمنٹ ویکسینیٹرز الائنس کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ دیگر صوبوں کی طرز پر ویکسینیٹرز کو اپ گریڈ کیا جائے، ORT، بگ کیچ اپ، اور فیول الاؤنسز کے بقایاجات فوری طور پر ادا کیے جائیں، سروس اسٹرکچر اور مستقل مراعات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، لیکن حکومت ان کے مسائل کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ مزید دباؤ ڈالنے کے لیے بھی تیار ہیں۔الائنس کے نمائندوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا، دفاتر کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا، ریلیاں، جلسے، اور ممکنہ طور پر صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے بھی دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔ اگر ہمارے صبر کا مزید امتحان لیا گیا تو ہم سخت اقدامات سے بھی گریز نہیں کریں گے۔صوبائی صحت حکام خاموش،دوسری جانب محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی جانب سے تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا، جس پر ویکسینیٹرز نے شدید مایوسی کا اظہار کی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button