اسٹیڈیم سے ٹرانسفارمر چوری، سیکیورٹی گارڈ پر تشدد
شورکوٹ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )چور رات کی تاریکی میں بنگلہ یاسمین روڈ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے اور ٹرانسفارمر کو اتار کر لے گئے۔ واردات کے دوران ملزمان نے اسٹیڈیم میں تعینات سیکیورٹی گارڈ کو رسیوں سے باندھ کر مار پیٹ کا نشانہ بنایا، جسکے نتیجے میں گارڈ کو شدید چوٹیں آئیں۔عینی شاہدین کے مطابق چور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جسکے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں علاقے میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس پر فوری قابو پانا ضروری ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ متاثرہ گارڈ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کو جلد گرفتار کیا جائے اور علاقے میں سیکیورٹی کے مثر انتظامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔