کرائمز

کھڑے ہونے کا وقت آچکا ، عوام جابر نظام کو شکست دیں‘ رانا جاوید عمر

لاہور( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا جاوید عمر نے کہا ہے کہ دو سال سے عمران خان صرف پاکستانی قوم کی خاطر جیل میں قید ہیں تاکہ ہمیں کوئی غلام نہ بنا سکے، اب وقت آچکا ہے کہ عوام خود اپنی آزادی کے لیے کھڑے ہوں اور اس جابر نظام کو شکست دیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا پارٹی کے لیے واضح پیغام ہے کہ پوری پارٹی کو متحد رہے اور پارٹی اراکین کو اس حکم پر سختی سے عمل درامد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔عمران خان کی رہائی اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے قوم کے عظیم لیڈر عمران خان، ان کی اہلیہ بشری بی بی اور دیگر قائدین کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں ڈال کر قوم کے ساتھ سنگین زیادتی کی گئی ہے۔ رانا جاوید عمر نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ختم ہو چکی ہے، اظہارِ رائے کی آزادی پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ جہاں انصاف نہیں ہوتا، وہ ملک یا ریاستیں ترقی نہیں کرتیں۔ ہم عمران خان کی رہائی، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے نکلے ہیں۔ ہم پہلے ہی بہت سے مظالم اور زیادتیوں کو برداشت کر چکے ہیں، اب مزید برداشت نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button