دولت چانگ کی رہائشی خاتون نے خودکشی کرلی
ٹنڈو محمد خان(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ٹنڈو محمد خان کے گائوں دولت چانگ کی رہائشی 26 سالہ نوجوان شریمتی اشوری کولہی نے گھریلو ناچاقی کے باعث گھر کے اندر مبینہ طور پر اپنے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کر لی اطلاع ملنے پر ٹنڈو غلام حیدر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی دوسری جانب ٹنڈو محمد خان کے ٹھیبہ کالونی میں منگڑار اور ہالیپوٹہ برادری کے دو گروپوں میں پلاٹ کے تنازعہ پر جھگڑا ہو گیا جس میں ڈنڈے، سریے اور کلہاڑی لگنے کے باعث منگڑار برادری کے دو افراد مسرور حسین اور عبدالرزاق شدید زخمی ہونے دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے سول اسپتال داخل کرایا گیا جبکہ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف ٹنڈو غلام حیدر پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے۔