علاقائی خبریں

سزاﺅں کے فیصلے پانچ اگست کی تحریک سے جڑے ہوئے ہیں‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات میں جھوٹی گواہیوں کے ذریعے سنائی گئی سزاﺅں سے پی ٹی آئی کا کوئی رہنما خوفزدہ نہیں ، حکمرانوں کا ظلم اورجبر اپنے انتہا کو پہنچ چکا ہے جو اس بات کی دلیل ہے اب یہ مٹ کر رہے گا ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ متنازعہ فیصلوں سے عدلیہ کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے ،لوگوں کا انصاف کے نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے ،قانونی تقاضوں کو پورا کیے بغیر سزائیں سنائی گئیں، جو ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کو نہیں بلکہ جمہوریت کو سزا دی گئی، ثابت ہو گیا ہے کہ ملک میں عدالتی نظام منہدم ہو چکا ہے، فیصلہ کرنا ہوگا کیا اسی نظام کوبرداشت کرنا ہے یا تبدیل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کو سزاﺅں کے فیصلے پانچ اگست کی تحریک سے جڑے ہوئے ہیںلیکن اس سے تحریک کمزور نہیں پڑے گی بلکہ کارکنان اور عوام مزید جذبے سے باہر نکلےں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button