کرائمز
مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق
قلات (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز دشت محمود کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا مقتول کی شناخت شیر احمد سمالانی کے نام سے کی گئی مقتول کی نعش کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش کوورثاء کے حوالے کردیا گیا قتل کی وجہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتی ہے پولیس مزید کاروائی کررہی ہے