کرائمز

مجرم فیضان کو عمر قید کی سزا اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی

اوکاڑہ (مجاہد محمود چوہدری ) زیادتی کے مقدمے میں ملزم کو سزا معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم فیضان کو عمر قید کی سزا اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی . ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور کی عدالت کے اینٹی ریپ اسپیشل جج نے زیادتی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی ۔ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے نومبر 2023 میں ملزم کے خلاف زیادتی کی دفعہ (iii)376 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ مجرم نے 09 سالہ ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائی جانے کے بعد پولیس نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔ سب انسپکٹر عظمت نسیم اور انکی ٹیم کی پروفیشنل تفتیش ، محنت اور ٹھوس شہادتوں کی بدولت زیادتی کے مقدمہ میں ملوث مجرم پر جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت کی جانب سے عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا گیا ڈی پی او اوکاڑہ نے تفتیشی آفیسر لیڈی سب انسپکٹر عظمت نسیم اور لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ زیادتی کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں یہ ہر صورت قانون کی گرفت میں ہوں گے *

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button