جنسی زیادتی مقدمہ خارج کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی
چکوال(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )علاقہ مجسٹریٹ ریحانہ کوثر نے تھانہ سٹی چکوال کی طرف سے جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے بھیجوا دیا۔ تھانہ سٹی چکوال نے جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی طرف سے درج کرائے جانے والے مقدمے میں نامزد ملزم کو بے گناہ قرار دے کر چالان عدالت میںپیش کیا تھا اور مقدمہ ختم کرنے کی درخواست کی تھی مگر فاضل عدالت نے سٹی پولیس چکوال کی استدعا کو مسترد کردیا۔قبل ازیںسٹی پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ میڈم ریحانہ کوثر کی عدالت سے ملزمہ کا ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست کی تو فاضل میڈم جج نے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مدعیہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔اس موقع پر مدعیہ کے وکیل نیئر اعوان نے بتایا کہ جس تفتیشی افسر اے ایس آئی نے مدعیہ کا مقدمہ خارج کیا ہے وہ قانون کے مطابق اس مقدمے کی تفتیش ہی نہیں کر سکتا۔ کیونکہ قانون کے مطابق جنسی زیادتی کے مقدمات میں تفتیشی کا سب انسپکٹر یا انسپکٹر ہونا ضروری ہے اور تفتیش گریڈ17کے افسر کی موجودگی میں کی جانی ہے، لہٰذا قانونی تقاضے پورے کیئے بغیر الف ب کا مقدمہ ملزم اور پولیس کی ملی بھگت سے خارج کیاگیا ہے ۔