کرائمز

کاہنہ : ریحان گارڈن فیز 2 میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ

لاہور /کاہنہ (وسیم اقبال سے )چند دن پہلے سوسائٹی کے باہر سے چند نامعلوم افراد نے آکر ون ویلنگ کرتے ہوئے ہراس پھیلایا تھا جس کو سوسائٹی کے گارڈز اور چند رہائشیوں نے روکا تھا جس پر ان نامعلوم موٹر سائیکل سوار لڑکوں نے شدید قسم کی دھمکیاں دی تھیں۔ اسی رنجش کی بنا پر آج شام انہی نامعلوم افراد نے سوسائٹی میں آکر موسیٰ ڈیویلپرز کے مالک حیدر علی کے دفتر پر ا کر حملہ کیا اور شدید فائرنگ کی۔ جس سے ان کے دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے اور ان نامعلوم افراد نے انکے ایک ملازم کو ڈنڈوں سے شدید ذدوکوب کیا جس کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔فایرنگ اتنی شدید تھی کے سوسائٹی کے رہائشی اپنے گھروں سے باہر آ گئے جس پر حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اپنی ایک عدد موٹر سائیکل بھی چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔اس تمام واقعے کی cctv فوٹیج بھی کیمروں میں موجود ہے۔ متاثرہ حیدرشاہ نے فوری پولیس کو اطلاع دی جس پر تھانہ کاہنہ کے ایس ایچ او صاحب اپنی نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ۔ سوسائٹی رہائشیوں نے متعلقہ پولیس احکام سے درخواست کی کہ اس مجرمانہ واقعے پر سخت ایکشن لیا جائے اور اس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقع سزا دی جائے تاکہ ایسے افراد آئیندہ معاشرے کا امن خراب کرنے کا سوچ بھی نہ سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button