کرائمز

فیصل آباد میں تیز رفتار بس بے قابو ہوکر الٹ گئی، 19افراد زخمی

مکوانہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر سدھار بائی پاس چوک اٹک پمپ کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثہ میں 19 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے موجود عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ فیصل آباد سے گوجرہ کی طرف جاتے ہوئے بس تیز رفتاری کی وجہ سے کھیتوں میں الٹ گئی۔بس میں سوار 3 مسافروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 16 شدید زخمی مسافروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے الائیڈ I اور ll ہسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں مافیہ زوجہ امجد، عائشہ دختر رفیق، عاصمہ زوجہ عبدالخالق، فہد ولد عبدالخالد، فروا دختر امجد، سبحان ولد رفیق، روبینہ زوجہ رفیق، شہزاد حبیب ولد ارشد،عمر اکرم ولد اکرم، کامران ولد ارشد، واصف ولد آصف کو الائیڈون اور نشا دختر وارث علی، طیبہ دختر رفیق،شاہدہ بی بی زوجہ غلام شبیر کو الائیڈ ٹو منتقل کیا گیا جبکہ اللہ رکھی زوجہ توویر، الماس زوجہ فیصل اور عالیہ زوجہ رفیق کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button