کرائمز

پولیس کا اسٹریٹ کریمنل سے مقابلہ، زخمی ملز م گرفتار

حیدرآباد(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ہٹڑی پولیس کا اسٹریٹ کریمنل سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ہٹڑی پولیس کا دوران پیٹرولنگ بائی پاس مال پیڑی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان سے مقابلہ ہوا اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔زیر حراست زخمی ملزم کی شناخت اعجاز ولد سوڈھو چانگ کے نام سے ہوئی، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزم سے متعلق مزید معلومات اور کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button