کرائمز

بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ 3 ساتھیوں گرفتار

سانگلہ ہل(آئی این پی/ نواز تبسم )ڈی پی او ننکانہ کی ہدایت پر پولیس تھانہ صدر سانگلہ ہل کی بڑی کارروائی۔ بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 3 ساتھیوں گرفتار کر کے مختلف وارداتوں میں چھینی ہوئی 12 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی، موبائلز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیاڈکیت گینگ کے گرفتار ملزمان میں فلک شیر، غلام حسین، فضل عباس اور اسامہ شامل ہیں۔ ملزمان سے دوران تفتیش ڈکیتی و راہزنی کی 18 وارداتوں کا سراغ لگا لیا گیا۔ ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔ ملزمان ضلع ننکانہ سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع کی ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری پولیس ٹیم کی پیشہ وارانہ مہارت کا نتیجہ ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفط اور سماج دشمن عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button