کرائمز
مسلح افراد نے سیاہ کاری کے الزام میں نوجوان کو قتل کردیا
کندھ کوٹ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )کندھ کوٹ پولیس تھانہ جمال کی حدود میں چولیانی قبیلے کے مسلح افراد نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں باجکانی قبیلے کے نوجوان عارب باجکانی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا واقعہ کی اطلاع پر حدود تھانہ کی پولیس پہنچ کر مقتول نوجوان کی لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچایا جہاں سے ضروری قانونی کاغذی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی پولیس کے مطابق چولیانی قبیلے کے مسلح افراد نے نوجوان کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کر کے گہر خالی کر کے فرار ہو گئے ہیں ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی ہے آخری اطلاع تک پولیس مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج نہ کر سکی اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کر سکی۔