اسلحے کی نمائش کے خلاف مہم جاری، 4 SMG رائفل برامد
کراچی:(رپورٹ شفقت خان) ایس ایس پی ساؤتھ ساجد امیر سدوزئی کی ہدایت پر ضلع ساؤتھ کے دونوں ڈویژنز میں اسلحے کی نمائش کے خلاف مہم جاری اس اثنا میں ضلع کے مختلف مقامات اور اہم شاہراؤں پر ناکہ بندی کی گئی ہے ناکہ بندی کا مقصد عوام الناس کی حفاظت اور اسلحے کی نمائش پر پابندی کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے دو دن سے جاری مہم کے دوران اسلحے کی نمائش میں ملوث 22 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ دو مقدمات درج کے گئے گرفتار 22 ملزمان میں سے 18 کو بعد وارننگ اور حلف نامے کے رہا کیا گیا جبکہ چار کے خلاف مقدمات درج کے گئے جن سے 4 عدد SMG رائفل برامد ہوئیں گرفتار ملزمان کی شناخت سید گوہر ولد میر خان محمد ریحان ولد جان زیب عصمت ولد عبدالدین اور احسان ولد شیوا جان کے نام سے ہوئی یاد رہے کہ حکومت سندھ کے احکامات کے تحت اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہے لہذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ غیر قانونی فعل سے گریز کریں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری اور مقدمات سے بچا جا سکے۔