کرائمز

سموگ و ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری

لاہور (آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب کے سموگ فری پنجاب پروگرام کے تحت ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے ریکارڈ سطح پر کارروائیاں کی گئیں۔ سال 2025کے دوران سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں 328فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق رواں سال 2لاکھ 46ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،دھواں چھوڑنے والی 280گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے، ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کرنے والی 444گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کئے گئے۔ماحولیاتی الودگی میں اضافہ کرنے والی 140گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی،46ہزار 800سے زائد گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر بند کیا گیا ہے،27ہزار سے زائد ریت مٹی سے لوڈڈ ان کورڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کو بھاری جرمانے کئے گئے۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف 2000جرمانہ اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button