حجرہ شاہ مقیم،5ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق،14زخمی ہو گئے
حجرہ شاہ مقیم (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔پہلے حادثہ میں د درس ڈھلانہ کے قریب دو موٹر سائیکلیں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں باپ بیٹی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت شرجیل ، شوکت اور ماہ نور دختر شوکت کے طور پر ہوئی۔ دوسرا حادثہ23ٹو ایل کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر آگے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس میں سوار خاتون اور تین بچے زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں حسن مبشر، فاطمہ مبشر، عاتکہ مبشراور ان کی والدہ بلقیس شامل ہیں، جن کا تعلق بورے والا سے ہے۔تیسرا واقعہ قصور روڈ پر رضوی چوک کے قریب پیش آیا، جہاں کراسنگ کے دوران ایک ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار عبدالمجید ولد محمد نواز سکنہ بصیر پور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔چوتھے حادثے میں 14ون اے ایل پھاٹک کے قریب ایک موٹر سائیکل نامعلوم وجہ سے سلپ ہو گیا، جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی دو کم سن بچیاں زخمی ہو گئیں۔ زخمیوں کی شناخت نصراللہ، ان کی اہلیہ وردہ وجہیہ ، دختر ساحرہ اور 8ماہ کی مصفیرہ کے نام سے ہوئی۔پانچواں حادثہ بصیرپور روڈ آبادی نواز خاں ولی کے قریب پیش آیا، جہاں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں اقصی زوجہ علی رضا، علی رضااور افرا بی بی شامل ہیں۔تمام حادثات میں ریسکیو 1122کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال پہنچایا۔ حادثات کی بڑی وجوہات تیز رفتاری اور لاپرواہی قرار دی گئی ہیں۔