کرائمز

ڈمگلہ میں کامیاب پولیس مقابلہ، مغوی کمسن بچہ بازیاب

مانسہرہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )مانسہرہ تھانہ بالاکوٹ کی حدود ڈمگلہ میں کامیاب پولیس مقابلہ مغوی کمسن بچہ بازیاب، دونوں اغواکار افغانی پولیس مقابلہ میں ہلاک اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق کے مانسہرہ تھانہ بالاکوٹ میں مورخہ 5 جون 2025 کو مسما(آ)زوجہ محمد وقاص، ساکن کوہستان کالونی، نے رپورٹ درج کروائی کہ اس کا ڈھائی سالہ بیٹا محمد سعد، جسے اس کی پھوپھی (م)دم کیلئے لے گئی تھی، لاپتہ ہے۔ بعد ازاں، بچے کے والد (مقیم دبئی) کو نامعلوم افراد کی جانب سے تاوان کی کالز موصول ہوئیں۔ملزمان کی گرفتاری اور بچے کے بازیابی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ تحقیقات کے دوران ملزمان کی تلاش میں چھاپے، موبائل لوکیشن ٹریسنگ اور دیگر قانون نافض کرنے والے اداروں کی معاونت حاصل کی گئی۔10 جون 2025 کو تاوان کی ادائیگی کے لیے ملزمان نے متاثرہ خاندان کو ڈمگلہ بلایا۔ پولیس نے گھیرا کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں دونوں اغواکار، ارمان جان اور فہیم خان(ساکنان بڈھ بیر، پشاور افغان باشندے)ہلاک ہو گئے۔مغوی بچہ محمد سعد اور خاتون(م)کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ ملزمان سے دو 30 بور پستول اور 30 عدد کارتوس برآمد، پویس کے جانب سے واقعے میں مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button