کرائمز

نو سرباز زمیندار خاتون سے لاکھوں روپے مالیت کی کھاد لیکر رفو چکر

ڈجکوٹ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )نو سرباز نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے زمیندار خاتون سے لاکھوں روپے مالیت کی کھاد لیکر رفو چکر ہو گیا، کھاد کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، ڈجکوٹ کی زمیندار خاتون ام زہرہ بی بی نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس کا جاننے والا ملزم ضیاء الحسن نے لاکھوں روپے مالیت کی کھاد خریدی، بعد ازاں رقم کا مطالبہ کیا تو لیت و لعل کے بعد رقم کے بدلے چیک دیئے جو کہ مقررہ تاریخ پر اکائونٹس میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے کیش نہ ہو سکا۔جس پر ڈجکوٹ پولیس نے جعلی چیک دیئے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button