باپ بیٹے سمیت تین افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا گیا
سرگودھا(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ڈی پی او نے موضع سالم میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت تین افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق قصبہ پھلروان کے موضع سالم کے ڈیرہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 60 سالہ محمد ریاض اس کا 35 سالہ بیٹا محمد عثمان اور 17 سالہ نبیل جانبحق جبکہ 24 سالہ راحیل اور ثمرین بی بی شدد زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور تھانہ پھلروان پولیس کرائم یونٹ کے ساتھ مل کر شواہد اکٹھے کرکے مصروف تفتیش ہے ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے تہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں پولیس نے بتایا کہ وقوعہ مبینہ طور پر پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا جس کی تمام پہلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گاـ
٭٭٭٭٭٭