2متحارب گروپوں میں لڑائی ،2افراد زخمی ،ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
اوکاڑہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )اوکاڑہ کے نواح کلیر کلاں میں 2 متحارب گروپوں میں لڑائی جھگڑا 2 افراد شدید زخمی ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پکار 15 پر موضع کلیر کلاں میں لڑائی جھگڑا کی اطلاع پاکر پولیس تھانہ منڈی احمد آباد موقع پر پہنچی جہاں دو متحارب گروپوں غلام رسول اور ظفر وغیرہ میں جھگڑا ہوا پولیس نے ملزم غلام رسول کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا لڑائی کے نتیجہ میں سرفراز کا چہرہ زخمی ہوا جبکہ کشور پسلیوں سے شدید مضروب ہوگئے، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے. دونوں فریقین محلہ دار ہیں ، گزشتہ روز آپس میں توں تکرار لڑائی ہوئی تھی. مضروبین کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا اورقانون کے مطابق کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔