علاقائی خبریں

پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

لاہور (آئی این پی) پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کے لئے مزید 24لاکھ 30ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کانسٹیبل طارق جاوید سرجری کے لئے 05لاکھ روپے دئیے گئے، سپروائزر ٹیکنیکل محمد اسحاق کو بیوی کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فنڈز جاری، سب انسپکٹر سہیل غفور کو بیوی کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، اسسٹنٹ محمد ارشد کو علاج معالجے کیلئے 2لاکھ روپے فنڈز جاری، خاکروب راشد جاوید کو گردوں کے علاج معالجے کیلئے 2لاکھ دئیے گئے، مرحوم ڈی ایس پی سیف اللہ کی بیوہ کو گردوں کےعلاج معالجے کیلئے 2لاکھ روپے فنڈز جاری، سب انسپکٹر محمد شریف، ڈرائیور کانسٹیبلز محمد آصف کو علاج معالجے کی مد میں ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، خاکروب پرویز مسیح، ڈرائیور کانسٹیبل عشرت علی کو علاج معالجے کی مد میں ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری، ہیڈ کانسٹیبل حبیب اللہ، کانسٹیبل عامر بشیر، جے پی او عدنان شہزاد، کو علاج معالجے کی مد میں مجموعی طور پر 2لاکھ 65ہزار روپے فنڈز جاری، اے ایس آئی شبیر احمد، کانسٹیبل راشد محمود، سینٹری ورکر غلام حسین کو علاج معالجے کی مد میں مجموعی طور پر 1لاکھ 65ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجرا کی منظوری دی۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button