کرائمز

گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز

نوشہرہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )مانیٹرنگ ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے والے درجن بھر کلاس فور ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ کی ابتر حالت کی شکایات پر خیبرپختونخوا حکومت کی مانیٹرنگ ٹیم اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئی جہاں ہسپتال کے تفصیلی معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ درجن بھر کلاس فور ملازمین گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہے ہیں جبکہ ہسپتال میں لوڈ شیڈنگ کے دوران جنریٹر کی خرابی بھی معمول ہے اور اس جنریٹر مرمت پر لاکھوں روپے لگائے جاتے ہیں ، مانیٹرنگ ٹیم نے ہسپتال کے مختلف وارڈ دیکھے اور ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا، گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے والے کلاس فور ملازمین کے خلاف موقع پر بڑی تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے اور انکے خلاف فوری کاروائی کیلئے سفارشات بھیج دی گئیں ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button