کرائمز
خانہ بدوشوں میں جھڑپ ، مقامی شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی
کوہاٹ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ہنگو کے نواحی علاقہ توغ سرائے میں مقامی افراد اور خانہ بدوشوں کے مابین جھڑپ اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک مقامی شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز اس وقت پیش آیا جب وہاں مقیم خانہ بدوشوں اور مقامی افراد کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر مشتعل ہوکر مبینہ طورپر خان بدوشوں نے فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں توغ سرائے کا رہائشی ایک شخص موقع پر جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقہ کا گھیراؤ کرکے حالات پر قابو پالیا۔پولیس نے جاں بحق کی لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہنگو منتقل کردیا۔