علاقائی خبریں

عید الاضحیٰ کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے پر اسلم ملک کو خراج تحسین پیش

نول پلاٹ (مزمل جوئیہ) عید الاضحیٰ کے موقع پر علاقہ تھانہ چوچک میں امن وامان کی صورتحال بہترین ہونے پر اہل علاقہ کا ایس ایچ محمد اسلم ملک کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چوچک محمد اسلم ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو صاحب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے میں نے اور تفتیشی افسران کی سربراہی میں تشکیل کردہ ٹیموں نے عید الضحیٰ کی نماز کے دوران فل پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جبکہ تھانہ چوچک کی حدود میں چاروں اطراف گشت کو موثر بنایا گیا اور موٹر سائیکل سوار جوانوں نے اسٹریٹ کرائم کو قابو کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا، میڈیا کے مثبت کردار اور اہلیان علاقہ کے بھرپور تعاون کے باعث عیدالاضحی کے موقع پر ون ویلنگ، شراب نوشی، ہلڑ بازی، ڈکیتی، چوری پر مکمل کنٹرول رہا اور الحمد للّٰہ پولیس ٹیم کی بھر پور کوشش کی محنت اور کوشش کے باعث کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔ عید الضحیٰ کے تین تک پولیس کی اس بہترین کارکردگی پر چوچک پریس کلب اور اہل علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ چوچک محمد اسلم ملک اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button