کرائمز
علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کی ٹیم کا چھاپہ
اٹھارہ ہزاری (تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کی ٹیم کا چھاپہ تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری میں لیہ روڈ پر واقع (وسیم ٹریڈرز) پہ محکمہ زراعت کی پیسٹ وارننگ ٹیم کا مخبر کی اطلاع پہ چھاپہ بغیر لائسنس،ڈیلرشپ ادویات فروخت کرنے پر 6 لاکھ روپے کی ادویات قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کروا دیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن اظہر حیدری کا کہنا تھا کہ اٹھارہ ہزاری میں بغیر لائسنس اور ڈیلر شپ کے کسی کو ادویات سیل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی