یوم آزادی کی تقریب آزاد پریس کلب پنڈی بھٹیاں کے آفس میں منعقد کی گئی
جلالپور بھٹیاں (سید تصور عباس )14اگست کی تقریب آزاد پریس کلب پنڈی بھٹیاں کے آفس میں منعقد کی گئی۔ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح پنڈی بھٹیاں میں بھی 77واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے اس حوالے سے آزاد پریس کلب پنڈی بھٹیاں کے دفتر میں پروقار تقریب منعقد کی گئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک وحمد ثناء سے ہوا اس موقع پر چیئرمین آزاد پریس کلب پنڈی بھٹیاں مخدوم متین احمد نے کہاکہ 14اگست ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آج کے دن ہمارے اپنوں نے کتنی قربانیوں سے یہ وطن حاصل کیا آزادی کی اہمیت فلسطین ،کشمیر اور شام کی عوام سے پوچھیں آزادی کیا ہوتی ہے ہم بہت خوش قسمت قوم ہیں کہ ہمارا ملک آزاد ہے انشاء اللہ اپنے ملک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس کے بعد 14اگست یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا جس میں عہدیدران و ممبران نے بھرپور شرکت کی تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔