کرائمز
گم شدہ 13 سالہ بچے کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالےکر دیا گیا
گڑھاموڑ (کرائم رپورٹر)گڑھاموڑ میں پولیس نے گھر سے بھاگنے والے گم شدہ 13 سالہ بچے کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا تفصیل کے مطابق گڑھاموڑ کے علاقہ چک نمبر 126 ڈبلیو بی ظہیر آباد شہید کے رہائشی محمد اشرف کا 13 سالہ بیٹا امان اللہ گھر سے کام پر نہ جانے کی وجہ سے ناراض ہو کر ایک روز قبل لا پتہ ہو گیا تھا اطلاع ملنے پر مقامی پولیس تھانہ گڑھا موڑ کے ایس ایچ او عرفان اشرف نے ٹیم کے ہمراہ فوری ایکشن لیتے ہوئے آیک روز قبل سے گم شدہ 13 سالہ امان اللہ کو 6 گھنٹوں کے کم وقت میں تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا جس پر پولیس کی اس کارکردگی کو شہریوں نے سراہا ہے