کرائمز
شیرا کوٹ ،انٹیلی جنس بیسڈ کاررائی ، ملزم اآئس سمیت گرفتار
لاہور(ارسلان تیموری )ناکہ شیراکوٹ نے منشیات سپلائی کرنے والوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی جس دوران کوئٹہ سے لاہور آئس سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق مجاہد سکواڈ ناکہ شیرا کوٹ پر موجود اہلکاروں نے گاڑی میں سوار مشکوک شخص کی تلاشی لی جس دوران ملزم کے قبضہ سے 680 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزم نے آئس کو جسم کے مختلف حصوں سے چپکا رکھا تھا۔ بعد ازاںڈولفن کی جانب سے گرفتار ملزم مصطفی کو قانونی کارروائی کے لئے تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کردیا