کرائمز

راولپنڈی پولیس ان ایکشن ،7 افراد گرفتار،منشیات ،اسلحۃ برآمد

راولپنڈی(کرائمز پوائںٹ ڈاٹ کام ) راولپنڈی پولیس نے7 افراد گرفتار کر کے منشیات ، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 10 گرام آئس برآمد کی، صادق آباد پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 538 گرام چرس برآمد کی، وارث خان پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 20 لیٹر شراب برآمد کی، گوجر خان پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے 26 لیٹر شراب برآمد کی، صدر بیرونی پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا، صدر واہ پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افرد کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button