کرائمز

سال 2024، پولیس فورس کی ویلفیئر پر 2 ارب 32کروڑ روپے سے زائد خرچ

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) سال 2024ء میں پنجاب پولیس کے ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ویلفیئر کے شاندار اقدامات کیے گئے تفصیلات کے مطابق سال 2024ء میں پولیس فورس کی ویلفیئر پر 2 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی پنجاب پولیس نے روزانہ کی بنیادوں پر 1 کروڑ روپے افسران و اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر پر خرچ کئے گئے ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کی مد میں 78 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔ صحت کے مسائل سے دوچار ملازمین کو میڈیکل گرانٹ کی مد میں 28 کروڑ 19 لاکھ روپے دیئے گئے۔ پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 59 کروڑ 51 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوش پر 27 پولیس شہدا کی فیملیز کیلئے حکومت پنجاب سے گھروں کی خریداری کیلئے منظوری لی گئی۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے 07 کروڑ 92 لاکھ روپے دئیے گئے۔ پولیس ملازمین کے معذور اورمختلف امراض میں مبتلا بچوں کے علاج معالجے کیلئے 13 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔ پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا اور دماغی امراض سے متاثرہ بچوں کو 02 کروڑ روپے سے زائد وظائف دیئے گئے۔ 2017ء سے قبل کے شہدا کی فیملیز کو 170 پلاٹس فراہم کیے گئے۔ پولیس شہدا ء کے اہلخانہ کو پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کیلئے 03 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 07 کروڑ 49 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 29 کروڑ 77 لاکھ روپے دئیے گئے۔ گذارا الاؤنس کی مد میں ملازمین کے اہلخانہ کو 22 کروڑ 53 لاکھ روپے سے زائد دئیے گئے۔ ایمرجنسی امداد اور لیگل ایڈ کی مد میں ملازمین کو 03 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد فنڈز دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ویلفیئر فنڈ، ویلفیئر پراجیکٹس سے حاصل آمدن سے ملازمین کی مالی مشکلات کا ازالہ کیا جا رہا ہے آئی جی پنجاب نے کہا کہ 2024ء کو پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے سال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button