کرائمز

پولیس کا کریک ڈاؤن، منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (کرئمز پوائنٹ ڈاٹ کام) اسلام آباد میں تھانہ آبپارہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او آبپارہ ذوالفقار علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔دورانِ تلاشی ملزمان کے قبضے سے 210 گرام آئس (ICE) اور 250 گرام ہیروئن پاؤڈر برآمد کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ منشیات نیٹ ورک تک پہنچنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس ایچ او ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button