کرائمز

پنجاب’ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )پنجاب میں شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت دے دی گئی۔ اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب راناسکندر حیات نے صوبے میں اسکولوں کو ایک ماہ کے لیے سمر کیمپ لگانیکی اجازت دے دی گئی ہے۔راناسکندر حیات کا کہنا ہے کہ سمر کیمپ کا دورانیہ 30 روز ہوگا، اس سے زیادہ سمر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ سمر کیمپ کے اوقات صبح 7 سے 10 بجے تک ہوں گے، طلباء و طالبات کو یونیفارم سے استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ سمر کیمپ میں شرکت ہر طالب علم کیلئے لازمی نہیں ہو گی۔وزیر تعلیم پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی اسکول کو سمر کیمپ لگانے کے لیے الگ سے فیس لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button