کرائمز

بغیر نقشہ و غیر قانونی تعمرات کے خلاف کارروائی، متعدد بلڈنگ سیل

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر کی جانب سے بغیر نقشہ و غیر قانونی تعمرات کے خلاف کارروائی، متعدد بلڈنگ سیل کر دی گئی اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹر نے بغیر نقشہ کی تعمیر کی جانے والے دکانیں سیل کر دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تعمیرات سے قبل شہری میونسپل کمیٹی سے نقشہ منظور کروائیں بصورت دیگر شہر بھر میں میونسپل کمیٹی کی حدود میں واقع تمام غیر قانونی تعمیرات کو سیل کر دیا جائے گا اور ان کے مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button