کرائمز

پبلک سروس وہیکلز  کےخلاف خصوصی کیمپین کا آغاز

میاں چنوں ( اشعر نعمان چوہدری ) عید الاضحی کے بعد لوگوں کو اپنی منزل مقصود تک پہنچانے کے حوالے سے پبلک سروس وہیکلز  کےخلاف خصوصی کیمپین کا آغاز، موٹروے پولیس تفصیلات کے مطابق موٹرئپصلیس افسران کا کہنا ہے کہ
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف موٹروے پولیس سینٹرل ریجن جناب سید فرید،سیکٹر کمانڈر این 5 سینٹرل 2ملتان جناب غلام قادر سندھو کی خصوصی ہدایات پر بیٹ کمانڈر بیٹ 17 میاں چنوں  ڈی ایس پی میاں ممتاز احمد کی زیرِ نگرانی پبلک سروس وہیکلز کے خلاف انفورسمنٹ/بریفنگ  کیمپین شروع ہے،ایسی تمام بسوں کے ڈرائیورز جو منظور شدہ تعداد سے زیادہ اور بسوں کی چھت پر سواریاں سوار کرتے ہیں، کرایہ زیادہ وصول کرتے ہیں،بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ/بغیر روٹ پرمٹ بسیں چلاتے ہیں یا اوورسپیڈنگ کے مرتکب پائے جاتے ہیں کے خلاف سخت انفورسمنٹ کی جارہی ہے، اور زائد کرایہ  وصولی کی صورت میں متعلقہ سواریوں سے لیا گیا زائد کرایہ بھی واپس کروایا جارہا ہے۔اس کیمپین کا مقصد لوگوں کو حادثات سے محفوظ اور بخیریت سفر مطلوب ہے،تمام سفر کرنے والے اشخاص کو مطلع کیا جاتا ہے کی دوران سفر کسی بھی قسم کی شکایت یا مدد کیلئے موٹروے پولیس کی ھیلپ لائن 130 پر فری کال کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button