کرائمز

پیشی پر آئی خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

چونیاں(محمدشہزادمغل) پیشی پر آئی خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، تھانہ سٹی چونیاں نے مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق کچہری کے قریب نامزد موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی پیشی پر آئی خاتون نویدہ بی بی فائرنگ سے جانبحق ہو گئی، مقتولہ تھانہ سٹی میں درج مقدمہ نمبر 37/24 جرم 302 میں ملزمہ تھی، مقتولہ پر الزام تھا کہ اس نے ظہیرا آباد کے رہائشی سردار افضل کو قتل کیا ہے۔ مقتولہ نویدہ، محمد ساجد سابقہ سٹینو ایڈیشنل سیشن جج چونیاں کی بیوی تھی۔مقتولہ کا کیس ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد سپرا کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ تاہم شمیم بی بی کی مدعیت میں مقدمہ 1221/25 تھانہ سٹی چونیاں میں درج کر لیا گیا ہے مقدمہ میں عمر افضل، افضال رفیق، ظہور عارف اور دو نامعلوم پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے والد کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے قتل کیا ہے۔ ڈی ایس پی چونیاں محمد ریاض اورپولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button